حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔عمری میں بغیر سیپٹک ٹینک ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 12 فیکٹریاں سیل Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔عمری میں بغیر سیپٹک ٹینک ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 12 فیکٹریاں سیل

ایڈیٹر - 06/01/2026
باجوڑ ۔عمری میں بغیر سیپٹک ٹینک ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 12 فیکٹریاں سیل

باجوڑ ۔عمری میں بغیر سیپٹک ٹینک ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 12 فیکٹریاں سیل۔ خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز باجوڑ نے تحصیلدار واڑہ ماموند، ایڈیشنل ایس ایچ او اور تھانہ محرر واڑہ ماموند کے ہمراہ عمری کے علاقے میں قائم ماربل فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران بغیر سیپٹک ٹینک کے کام کرنے والی 12 ماربل فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیکٹری مالکان کو ماحولیاتی تحفظ اور سرکاری قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی اور واضح کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔