حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کسٹمز حکام نے 5 کروڑ کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا۔ Home / لائف سٹائل /

کسٹمز حکام نے 5 کروڑ کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا۔

ایڈیٹر - 05/01/2026
کسٹمز حکام نے 5 کروڑ کا سمگل شدہ سامان پکڑ لیا۔

ڈی آئی خان ۔ کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کر لیا،

ایف بی آر کے مطابق دوٹرکوں اور ایک کار میں سمگل شدہ ٹائرز، ادویات اور مختلف برانڈز کی سگریٹ کے کائن لدے ہوئے تھے، غیر قانونی سامان کے ساتھ ساتھ استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔

ایک اور کا روائی میں مسافر بسوں سے اسمگل شدہ سگریٹ پیپر سگریٹیں ، همیفلون راڈز اور دیگر متفرق سامان برآمد کیا گیا۔

ایف بی آر موثر انفورسمنٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی تجارت کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے۔