مردان ۔ تھانہ سٹی کی کے علاقہ شریف آباد میں شادی کے موقع پر محفل موسیقی کے دوران تلخ کلامی پر دلہے کی فائرنگ سے مہمان جاں بحق ہو گیا واردات کے بعد دلہا موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ،
مردان کی علاقے شریف آباد میں شادی کی خوشیاں اچانک اس وقت دھری کی دھری رہ گئیں جب خواجہ سراؤں کے ناچ گانے کی محفل کے دوران دلہا عمر ولد حنیف اللہ اور مہمان محمد بلال ولد غلام قادر سکنہ میاں گل کلی کے درمیان تکرار ہوئی جس کے بعد دولہا نے مبینہ طور پر فائرنگ کی،
جس سے مہمان محمد بلال جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے لزم کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کر دی۔