راولپنڈی ۔ پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور و پین سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سیہ کامیاب تجر بہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
تیمور ایئر لانچ کروز میزائل روایتی وار ہیڈ لے کر 600 کلو میٹر تک دشمن کے زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدید ترین نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل کو انتہائی کم اونچائی پر پرواز کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طریقے سے بچنے اور چکمہ دینے کے قابل ہے،
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور سر براہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تیمور و چین سٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت ، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔