حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر موٹر وے صوبائی وسائل سے تعمیر کرانے کا فیصلہ Home / پاکستان /

دیر موٹر وے صوبائی وسائل سے تعمیر کرانے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 04/01/2026
دیر موٹر وے صوبائی وسائل سے تعمیر کرانے کا فیصلہ

پشاور ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات موٹروے فیز ٹو پر تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات موٹر وے فیز ٹو صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور اس کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے منصوبے سے متعلق تکنیکی امور فوری طور پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلی نے روڈ سیکٹر کے فلیگ شپ منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کا جلد سنگ بنیادرکھنے کا عند سیہ دیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہوم ورک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سوات موٹر وے فیز ٹو، پشاور ڈی آئی خان موٹروے اور دیر موٹروے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائز والیا گیا۔

اجلاس میں دیر موٹر وے کو مکمل طور پر صوبائی وسائل سے تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کیلئے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹر وے اور سوات موٹر وے فیز ٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

دیر موٹر وے منصوبے کیلئے درکار تمام وسائل صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 80 کلومیٹر طویل سوات موٹر وے فیز ٹو چکدرہ انٹر چینج سے فتح پور تک تعمیر کیا جارہا ہے، جس پر نو انٹر چینجز اور دریائے سوات کے مختلف مقامات پر سات پل تعمیر کیے جائیں گے۔

بریلنگ میں مزید بتایا گیا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے 365 کلو میٹر طویل ہے، جس پر 19 انٹر چینجز اور دو ٹنل تعمیر کی جائیں گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت دور افتادہ علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے دستیاب وسائل کے موثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اکرام اللہ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔