حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد میں 20 فیصد کمی Home / لائف سٹائل /

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد میں 20 فیصد کمی

ایڈیٹر - 03/01/2026
سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد میں 20 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد کی نگرانی میں نمایاں پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران 88,035 ویب سائٹس بلاک کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد کمی ہے، جب 1,09,771 یو آر ایل بند کی گئی تھیں۔

دستاویزات کے مطابق، ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 35,000 ویب پیجز بلاک کیے گئے ، جبکہ فیس بک پر 25,482، انسٹا گرام پر 13,242 ، یوٹیوب پر 8,586 ،ٹوئٹر پر 2,103، لانکی پر 991اور سنیک ویڈیو پر 345 ویب پیجز بند کیے گئے۔

سالانہ جائزے میں بتایا گیا کہ 38,214 ویب سائٹس پر غیر اخلاقی مواد بلاک کیا گیا، جب کہ ملکی دفاع اور سیکورٹی کے خلاف 313, 31 ویب پیجز بند کیے گئے ۔

اسلامی تشخص کے خلاف 7,608،نفرت انگیز مواد والی 6,269، ہتک آمیز مواد والی 2,498 اور توہین عدالت والی 353 ویب سائٹس بھی بند کی گئیں۔

یہ اقدامات ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اخلاقی اور قانونی معیار کو برقرار رکھنے، نفرت انگیز اور خطر ناک مواد کی روک تھام، اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیے جارہے ہیں۔