حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری Home / سیاست /

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیٹر - 03/01/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عدم موجودگی میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ وارنٹ اس کیس کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں جس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ٹرائل جاری ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سہیل آفریدی کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کے خلاف سخت کارروائی کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔