پشاور ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 2026 ء کا پہلا خواجہ سراء تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں قتل ہوا جبکہ سال 2025 ء میں مجموعی طور پر 8 خواجہ سرا قتل ہوئے
اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو 2015 ء سے لے کر اب تک تقریباً 197 خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کر نیوالے تنظیموں کے مطابق 10 سالوں میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
اس کے علاوہ قتل وارداتوں میں بھی اگر کوئی ملزم پکڑا جائے تو ڈر کے مارے ورثا وان کیسا تھ راضی نامہ کر لیتے ہیں۔