حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوبے کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لئے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری Home / پاکستان /

صوبے کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لئے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری

ایڈیٹر - 03/01/2026
صوبے کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لئے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری

پشاور۔ محکمہ خزانہ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لئے 4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے

یہ رقم موجودہ تعلیمی سال 26-2025 کے واجبات کی ادائیگی اور درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کی جائے گئی۔

دستاویز کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے 2018 سے 2023 تک کے بقایا جات اور موجودہ سال کے بلوں کی ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا تھا جس پر محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ اخراجات کرنے سے پہلے تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائیاں مکمل کی جائیں تاکہ فنڈز کے استعمال میں شفافیت برقرار ر ہے۔