حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند میں 16 سال سے زیرِ تعمیر سڑک کا کام بند، مشینری واپس لے لی گئی Home / پاکستان /

مہمند میں 16 سال سے زیرِ تعمیر سڑک کا کام بند، مشینری واپس لے لی گئی

ایڈیٹر - 03/01/2026
مہمند میں 16 سال سے زیرِ تعمیر سڑک کا کام بند، مشینری واپس لے لی گئی

صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے، جہاں ضلع مہمند میں گزشتہ 16 سال سے زیرِ تعمیر سڑک کا مرمتی اور تکمیلی کام مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لیے لائی گئی مشینری کو واپس لے جانے کے لیے سڑک کے ایک حصے کو جزوی طور پر آگ لگا کر راستہ بنایا گیا، جس کے بعد تمام مشینری واپس منتقل کر دی گئی اور جاری کام روک دیا گیا۔ حیران کن طور پر اس واقعے پر نہ تو ضلعی ایم این اے یا ایم پی اے کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے آیا اور نہ ہی اس اقدام میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔


مقامی عوام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے نامکمل پڑی ہے، جس کے باعث علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہے اور عوام کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ 2013 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سے 2025 تک خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بے روزگاری، غربت اور پسماندگی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بنیادی انفراسٹرکچر بالخصوص سڑکیں غیر آباد اور ویران کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری فنڈز فراہم کیے جائیں اور مہمند سمیت دیگر پسماندہ اضلاع میں بند منصوبوں کو دوبارہ شروع کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے