حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مینول سٹامپ ختم ، ای سٹامپ پیپر کا نفاذ Home / پاکستان /

مینول سٹامپ ختم ، ای سٹامپ پیپر کا نفاذ

ایڈیٹر - 03/01/2026
مینول سٹامپ ختم ، ای سٹامپ پیپر کا نفاذ

صوبائی حکومت نے یکم جنوری 2026 سے مینول اسٹامپ پیپر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ای۔اسٹامپ سسٹم کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے صوبے بھر میں کسی بھی قسم کے لین دین، قانونی دستاویزات یا سرکاری امور کے لیے پرانے مینول اسٹامپ پیپر قابلِ قبول نہیں رہے۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں اب تمام شہریوں کو صرف ای۔اسٹامپ کے ذریعے اپنے قانونی معاملات انجام دینے ہوں گے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نظام کو شفاف بنانا، جعلسازی کا خاتمہ کرنا اور عوام کو جدید، محفوظ اور مؤثر سہولت فراہم کرنا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے مینول اسٹامپ کے استعمال سے گریز کریں اور بروقت ای۔اسٹامپ حاصل کریں، کیونکہ مینول اسٹامپ اب قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔