حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نئے سال کاتحفہ پٹرول 10.28روپے فی لٹرستا کر دیا گیا۔ Home / پاکستان /

نئے سال کاتحفہ پٹرول 10.28روپے فی لٹرستا کر دیا گیا۔

ایڈیٹر - 01/01/2026
نئے سال کاتحفہ  پٹرول 10.28روپے فی لٹرستا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لٹرستا کر دیا گیا۔

اوگرا کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاع یکم جنوری 2026 اہلکاروں سے ہو گیا جو 15 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی ادھر حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ ہوگا، اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام پرمشتمل گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہو جائے گا جس کے نتیجے میں گھر یلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے مقرر ہوگی وہ دسمبر 2025 میں یہ قیمت 2466 روپے تھی۔