حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نئے سال پر عوامی تحفہ: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کردی Home / پاکستان /

نئے سال پر عوامی تحفہ: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کردی

ایڈیٹر - 01/01/2026
نئے سال پر عوامی تحفہ: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کردی

حکومت  نے  پیٹرولیم   مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگیا ہے۔