حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلی کو روکنا پنجاب حکومت کی بوکھلا ہٹ کو ظاہر کرتا ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ شفیع جان Home / سیاست /

وزیر اعلی کو روکنا پنجاب حکومت کی بوکھلا ہٹ کو ظاہر کرتا ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ شفیع جان

ایڈیٹر - 27/12/2025
وزیر اعلی کو روکنا پنجاب حکومت کی بوکھلا ہٹ کو ظاہر کرتا ہے،اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ شفیع جان

لاہور ۔ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پارٹی کے منتخب پارلیمنیر نینز کو لاہور جاتے ہوئے پنجاب حکومت نے خوف و ہراس کے سبب چکری کے ریسٹ ایریا کو سیل کر دیا۔

شفیع جان نے کہا کہ پنجاب پولیس نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کا راستہ بھی روکا، جو ایک منتخب وزیر اعلیٰ کے آئمینی ، قانونی اور جمہوری حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ ریسٹ ایریا کو سیل کرنا پنجاب حکومت کے خوف کی واضح علامت ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جعلی پنجاب حکومت عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جبکہ حسن ابدال اور چکری میں کارکنوں کے شاندار استقبال نے پنجاب حکومت کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ پنجاب پر زبر دستی مسلط حکومت آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، لیکن وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کیلئے لاہور میں کارکنوں کا جوش و جذ بہ عروج پر ہے اور پنجاب حکومت کے اوچھے چھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ پنجاب حکومت حوصلہ رکھے وزیراعلیٰ آئینی و قانونی حق کے تحت اپنا دورہ مکمل کریں گے۔