پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بولی کی دستاویزات جمع کرانے والوں میں امریکی بزنس مین کا کنسورشم، ٹیلی کام کمپنی، رئیل اسٹیٹ گروپ اور سولر ٹیکنالوجی کا گروپ بھی شامل ہے۔
بڈنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ 8 جنوری کو ہونے والے اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کامپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے 2 نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اس عمل کی شفافیت اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کے لیے پر عزم ہیں تاکہ پی ایس ایل کی مزید توسیع اور ترقی یقینی بنائے جا سکے۔