پشاور ۔ وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کیلئے کار کردگی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے طریقہ کار میں بنیادی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نیپالیسی کے مطابق یکم جنوری 2026 سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور سیکر پریٹ گروپ کے بی ایس 17 سے بی ایس 21 کے افسران کی کارکردگی کی رپورٹ مکمل طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آن لائن تیار اور عمل میں لائی جائے گی ،
نئے نظام کا مقصد کارکردگی کی تشخیص میں راز داری ، شفافیت اور معروضیت کے اصولوں کو یقینی بناتا ہے دیگر سروس گروپس کے افسران کو بھی آئندہ اس آن لائن نظام میں شامل کیا جائے گا۔
تمام انتظامی سیکرٹریز اور محکمہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے باخبر رکھیں مزید معلومات کیلئے سٹیلشمنٹ ڈویژن کے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیا جائے۔