لاہور ۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کی سزاختم نہیں ہوگی ،
اڈیالہ جیل کے قیدی اپنی سزا بھگت کر ہی رہا ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی بات اچھی ہے مگر سیاسی مذاکرات مسلم لیگ (ن) کے بغیر نہیں ہو سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تیہوئے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین کیا،
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں گورنس کے بہت مسائل ہیں۔ گذشتہ 2 سال میں کرپشن کے جور ریکار ڈ صوبائی حکومت نے قائم کیے اسکی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے کہا کہ گورنر راج صوبائی حکومت پر منحصر ہے،
اگر صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر چلتی ہے تو گورنر راج کی ضرورت نہیں لیکن اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بات کریں گے تو پھر حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی بات اچھی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی افغانستان سے یا واہگہ بارڈر کراس کر کے آنے والوں نے نہیں کیا، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی،
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی امپورٹڈ اپوزیشن لانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی والے بتائیں مولا نا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے بارے میں وہ کیا کہتے تھے۔