حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
داوڑ اور وزیر قبائل نے 2 جنوری کو میر علی میں امن پاسون کا اعلان کر دیا۔ Home / پاکستان /

داوڑ اور وزیر قبائل نے 2 جنوری کو میر علی میں امن پاسون کا اعلان کر دیا۔

ایڈیٹر - 20/12/2025
داوڑ اور وزیر قبائل نے 2  جنوری کو میر علی میں امن پاسون کا اعلان کر دیا۔

 شمالی وزیرستان کے داوڑ اور وزیر قبائل نے دو جنوری کو میر علی میں امن پاسون کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان شمالی وزیرستان کے داوڑ اور وزیر قبائل کے نمائندہ جرگے اتمانزئی کے ترجمان مفتی بیت اللہ نے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اس موقع پر شمالی وزیرستان کے اتمانز کی جرگہ مشران چیف آف وزیرستان ملک نصر الله، ترجمان اتمانزئی جرگه مفتی بیت اللہ ، مولانا مصباح اللہ ، ملک نثار علی، ملک عطا اللہ، ملک عبدالخلیل خان ، ثنا اللہ خان دیگر مشران بھی موجود تھے ۔


ترجمان مفتی بیت اللہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے وزیرستان کے قبائلی عوام ومشران نے متفقہ طور پر امن کیلئے 2 جنوری میر علی چوک میں پاسون منعقد کا فیصلہ کیا ہے پاسون کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف علاقوں اور تحصیلوں میں مشاورتی جرگے منعقد ہونگے ۔


21 دسمبر بروز اتوار تحصیل شواہ، سپین وام میں جرگہ ہوگا۔ 22 دسمبر کو رزمک ڈویژن اسد خیل میں، 24 دسمبر کو ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں 25 دسمبر کو تحصیل دتہ خیل ، بویہ میں جبکہ 30 دسمبر کو انتظامی امور کیلئے جرگہ میر علی میں منعقد ہوگا۔


ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اتمانز کی مشران نے پہلے بھی امن کیلئے کوششیں کی ہے اور ہر فورم پر قوم کی آواز اٹھائی ہے شمالی وزیرستان کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو امن پاسون میں شرکت کی دعوت ہے۔


اتمانز کی مشران نے اس موقع پر کہا کہ امن پاسون کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے اگر چارٹر پر عمل درآمد نہ ہوا تو امن پاسون کے موقع پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔