لوئر دیر پولیس کو قتل کیس میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم بسم اللہ خان گزشتہ سات سال سے سعودی عرب میں روپوش تھا۔
لوئر دیر پولیس نے گرفتاری کےلئے ایف اۤئی اے کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروایا تھا، جس کے بعد ایف اۤئی اے اسلام اۤباد نے ملزم کو پاکستان واپس لاکر لوئر دیر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ملزم قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔