حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آل باجوڑ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، ٹرافی باز والی بال کلب کے نام Home / کھیل /

آل باجوڑ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، ٹرافی باز والی بال کلب کے نام

تحسین اللہ

آل باجوڑ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، ٹرافی باز والی بال کلب کے نام

تفصیلات کے مطابق 18 فروری سے جاری آل باجوڑ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ گزشتہ روز کھیلا گیا۔ فائنل کے سخت معرکے میں باز والی بال کلب پھاٹک نے بابر والی بال کلب ماموند کو 2/1 سے شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، فائنل میچ میں ڈی ایس او خیبر اعوان حسین ، ڈی ایس او باجوڑ راحید گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر والی بال ایسوسی ایشن باجوڑ حبیب اللہ  نے ونر ٹیم کے لئے 10 ہزار جب کہ رنراپ ٹیم کے لئے 5 ہزار روپے کا اعلان کیا۔ صدر حبیب اللہ نے اس موقع پر کامیاب ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔