ہلالِ احمر باجوڑ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور فلاح و بہبود کے لیے ریلیف سرگرمیوں کے تحت مختلف علاقوں میں دوپہر اور شام کاتیار خوراک تقسیم کیا ۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کرنا تھا۔
ریلیف تقسیم کے یہ پروگرام باجوڑ کے وہ تمام مقامات پر منعقد کیے گئے جہاں پر متاثرین عارضی طور پر مقیم ہیں۔
ہلالِ احمر کے حکام کے مطابق، اس امدادی کارروائی سے متعدد متاثرہ خاندان مستفید ہوئے۔
متاثرہ خاندانوں نے ہلالِ احمر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ایسی امدادی سرگرمیاں نہ صرف غذائی مسائل کم کرتی ہیں بلکہ معاشرتی یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔