حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما قتل Home / پاکستان /

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما قتل

ایڈیٹر - 04/11/2025
چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما قتل

چارسدہ: تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے مولانا عبدالسلام جان بحق۔ واقعے کے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔ مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی زمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔