حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں دو قصائیوں کو سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ میں دو قصائیوں کو سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیٹر - 04/11/2025
باجوڑ میں دو قصائیوں کو سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون محمد نثار خان نے سب ڈویژن خار کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نسپکشن کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخنامے، معیار، مقدار اور صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ کارروائی کے دوران دو قصائیوں کو سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عام دکانداروں کو بالعموم اور قصائیوں کو بالخصوص ہدایت کی گئی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کریں، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔