حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مسلم لیگ (ن) نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔ Home / سیاست /

مسلم لیگ (ن) نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔

ایڈیٹر - 04/11/2025
مسلم لیگ (ن) نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔

 کراچی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا ایک وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، وفد نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت مانگی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیمی پیکیج میں آئینی عدالت کا قیام ، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے، این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کے تحفظ کے خاتمے کی تجویز اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا مجوز 270 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگز یکٹوکمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدر پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے، تا کہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔