حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت سے انکار ۔ Home / سیاست /

شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت سے انکار ۔

ایڈیٹر - 03/11/2025
شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی رہائی مہم  میں شمولیت سے انکار ۔

لاہور ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تین سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش کو مسترد کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب چیئر مین شاہ محمود قریشی کے لاہور کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد تین سابق پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان کے کمرے میں جا کر ملاقات کی، مبینہ طور پر انہیں عمران خان کی رہائی مہم میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تاہم شاہ محمود قریشی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق اس وقت شاہ محمود قریشی کے کمرے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب وہ اکیلے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور فورا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سے کہا کہ ان کے وکیل کو بلاؤ جب واپس پہنچے تو سابق پی ٹی آئی رہنما جاچکے تھے ، ملاقات تقریبا دس منٹ سے کچھ زیادہ جاری رہی اور اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ یہ غیر اعلانیہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مبینہ طور پر تینوں میں سے ایک رہنما کو شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما یہ تاثر بھی دینا چاہتے تھے کہ اسد عمر بھی ان کے عمران خان کی رہائی کیلئے رابطہ مہم شروع کرنے کے فیصلے سے متفق ہیں، تاہم اسد عمر نے وضاحت کی کہ وہ اس گروپ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تینوں رہنماؤں کو ہسپتال جانے سے روکا تھا کیونکہ اس سے پارٹی میں تناؤ پیدا ہوگا اور شاہ محمود قریشی کے خاندان کیلئے بھی تکلیف دہ صورتحال بن سکتی ہے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں اہم ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی ہے۔