حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی 13 سال میں صوبے کو ایک یونیوسٹی بھی نہ دے سکی۔ اختیارولی۔ Home / سیاست /

پی ٹی آئی 13 سال میں صوبے کو ایک یونیوسٹی بھی نہ دے سکی۔ اختیارولی۔

ایڈیٹر - 02/11/2025
پی ٹی آئی 13 سال میں صوبے کو ایک  یونیوسٹی بھی نہ  دے سکی۔ اختیارولی۔

نوشہرہ ۔وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ وزیر اعلی منصب سنبھالنے کے بعد ملکی ترقی میں کردار ادار کریں گے تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا انداز زہر آلود ہورہا ہے۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پہلے دن کہہ دیا تھا اور اب انکی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں، ویڈیوز کو ہر وقت اپنے ساتھ گھومنے والے بیرسٹر ز کو دکھا ئیں، اور ان سے مشورہ کریں، ایک دو ویڈیوز اور بھی ہمار یپاس موجود ہیں، جو بعد میں کسی وقت دکھا ئیں گے۔

اختیار ولی نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہونے کے باوجود پشاور کے 4 ہسپتالوں میں گزشتہ 13 سال کے دوران کوئی اضافہ نہیں ہوا، وہاں کوئی ایک سڑک ، کالج اور یو نیورسٹی نہیں بن سکی، قبائلی اضلاع میں کوئی کالج یا سکول نیا نہیں بنا؟ کیا یہ عشق عمرانی ہے کہ آپ ریاست پر چڑھائی کر دیں؟، اگر آپ کو معلوم نہیں تو جو آپ کے آس پاس ہر وقت دو، چار بہی سر گھوم رہے ہوتے ہیں ان ہی سے پوچھ لیں کہ ثاقب نثار کی عدالت کا فیصلہ تھا کہ کسی سزا یافتہ شخص کے مشورے سے کابینہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سزایافتہ شخص کے مشورے سے حکومت کی تشکیل نہیں ہوگی ، اس کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں ہوگا،اور وہ حکومت اور پارٹی کی پالیسی سازی میں کوئی عمل دخل کر سکے گا، یہ تو آپ کے چہیتے ثاقب نثار کی عدالت کا فیصلہ تھا۔