حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تحصیل سلارزو میں بیس سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل Home / باجوڑ /

تحصیل سلارزو میں بیس سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

ایڈیٹر - 31/10/2025
تحصیل سلارزو میں بیس سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

تحصیل سلارزو میں ایک تاریخی اور خوش آئند موقع پر کابل جان اور بصات خان کے درمیان جاری بیس سالہ پرانی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا۔
جرگہ ممبران ملک حیان، ملک نواز خان، ملک عبدالنصر، محمد عارف اور حضرت نور کی انتھک کوششوں اور بہترین کردار ادا کرنے سے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کرلی۔

اس موقع پر جرگہ کے سرکردہ رہنما ملک محمد حیان نے کہا کہ:
"انشاءاللہ باجوڑ خصوصاً سلارزو میں جتنی بھی دشمنیاں باقی ہیں، ہم سب کی کوشش ہوگی کہ انہیں افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کرکے علاقے میں امن، بھائی چارہ اور محبت کو فروغ دیا جائے۔"

علاقے کے عوام اور معززین نے اس صلح پر جرگہ ممبران کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے باجوڑ میں دیرپا امن قائم ہوگا۔