حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پختونخواہ کنڈی لینڈ کرکٹ لیگ باجوڑ نے جیت لیا فائنل میں ضلع ڈی ائی خان کو شکست Home / کھیل /

پختونخواہ کنڈی لینڈ کرکٹ لیگ باجوڑ نے جیت لیا فائنل میں ضلع ڈی ائی خان کو شکست

اظہارالحق عاجز

ایڈیٹر - 30/10/2025
پختونخواہ کنڈی لینڈ کرکٹ لیگ باجوڑ نے جیت لیا فائنل میں ضلع ڈی ائی خان کو شکست

    شمالی وزیرستان میران شاہ میں 15دنوں سے جاری پختونخوا کرکٹ لیگ  جو کنڈی لینڈ محکمہ کے تعاون سے  سے منعقد ہوا تھا جس میں 16ٹیمیں نے شرکت کی فائنل میچ ضلع باجوڑ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان کھیلا گیا 

جس میں ضلع باجوڑ  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کردیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی شاہد خان آفریدی اور کور کمانڈر خیبرپختونخواہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی باجوڑ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 232 رنز بنائے جس میں سمیع اللہ 118 ناٹ آؤٹ عبداللہ نے 70 زید احمد 38رنز بنائے ڈی آئی خان کے طرف سے منہاس خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

  جواب میں  ڈی ائی خان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں رحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80رنز بنائے   باجوڑ  کے طرف سے رحمت اللہ 3 عدنان 3 جبکہ لائق سعد اور  سلیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

 فائنل میچ کے مہمان خصوصی شاہد آفریدی  اور کور کمانڈر  نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی سمیع اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا رحمت اللہ چینا مین ببیسٹ باؤلر جبکہ محمد داؤد کو بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا ٹ فائنل میچ کے جیتنے والے ٹیم کو 5لاکھ جبکہ رنر ٹیم کو 3 لاکھ کا نقد انعام دیا گیا

 یاد رہے کہ جب فیصلے میرٹ پر ہونگے تو رزلٹ بھی اچھا ائے گا  ٹیم کوچ وحید اور منجر عزیز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ویلڈن کھلاڑیوں نے ضلع انتظامیہ باجوڑ سکاؤٹس اور خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ کا ہر تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا