وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزـ ہ میں افواجِ پاکستان کو بھیجنے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کو غزـ ہ بھیجنے کی تردید نہیں کی، پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے وزیر دفاع سے پوچھا کہ بین الاقوامی میڈیا میں خبریں چل رہیں کہ پاکستانی فوج امن فورس کا حصہ بن کر غزـ ہ جا رہی ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزـ ہ میرے دل کے قریب ہے، ان لوگوں کے ساتھ محبت ہے، اگر اسلامی دنیا اس طرح کا کوئی فیصلہ کرتی ہے اور پاکستان اس میں شامل ہوتا ہے، تو یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہوگی کہ ہم اپنے بھائیوں کی حفاظت اور بہتری کے لیے کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ نے وزیر دفاع سے پوچھا کہ کیا اس حوالے سے پارلیمنٹ اور اتحادیوں کا اعتماد میں لیا گیا؟ جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ چیز ابھی پراسیس میں ہے، فائنل نہیں ہوئی، حکومت اس معاملے کو پراسیس سے گ