پشاور ۔گلبہار کے علاقے میں قتل ہو نیوالے پراپرٹی ڈیلر حمد عدنان کے ورثاء نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ورثاء کے مطابق اب تک تقریباً 8 لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں لیکن انصاف تو دور کی بات ملزم تک نہیں پکڑا گیا الٹ پولیس مزید مطالبے کر رہی ہے لہذا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔