حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی Home / باجوڑ /

غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی

ایڈیٹر - 25/10/2025
غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائی

ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار نے اے ڈی منرلز کے ہمراہ گزشتہ شام خفیہ اطلاع پر مؤثر کارروائی کی۔ اس دوران تحصیلدار اور ایس ایچ او برنگ کو ہدایت کی گئی کہ ملوث عناصر اور گاڑیوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

???? کارروائی کے نتیجے میں مینگنیز (تانبے کے نشانات کے ساتھ) سے لدی گاڑی دو ملزمان سمیت موقع پر گرفتار کی گئی۔ واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو عدالت مائنز اینڈ منرلز مجسٹریٹ/اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار کے روبرو پیش کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رہے گی۔