آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں تارکین وطن کے خلاف پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جن کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ 6 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹسکے مطابق احتجاج اس ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے مرچ اسپرے اور واٹر کین کا استعمال کیا۔ مظاہرے 26 سالہ ملزم کے 10 ساله بچی سے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد شروع ہوئے۔