حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں منشیات، قبضہ مافیا ، انڈرپلے اور دیگر برائیوں کیخلاف احتجاج Home / سیاست /

مردان میں منشیات، قبضہ مافیا ، انڈرپلے اور دیگر برائیوں کیخلاف احتجاج

مردان میں منشیات، قبضہ مافیا ، انڈرپلے اور دیگر برائیوں کیخلاف احتجاج

مردان(ہدایت الرحمن ہوتی سے) صوبائی امن جرگہ نے منشیات، قبضہ مافیا، انڈر پلے، آئس اور دیگر معاشرتی برائیوں کیخلاف احتجاج کیا اور کالج چوک میں بڑا جلسہ ہوا جس میں صوبے بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے سے امن جرگہ کے چیئرمین سیدکمال شاہ باچا ایڈوکیٹ، سابق وفاقی وزیر خواجہ محمدخان ہوتی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوربادشاہ طورو، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں، ویمن چیمبر کی صدر عقیلہ سنبل ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات کی لت نے نوجوان نسل کو اپنے لپیٹ میں لیاہے سود اور انڈر پلے نے غریب عوام کو معاشی طور پر تباہ کردیاہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے منشیات فروشوں اور سودخوروؓ پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتے ہیں اس مقصد کیلئے امن جرگہ عوام کو بیدار کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے میدان میں نکلی ہے انہوں نے کہاکہ آئس کے استعمال سے قتل وغارت میں اضافہ ہوتا جارہاہے معاشرے میں جرائم کی شرح منشیات کی بروقت روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ گئی ہے امن نےجرگہ سماجی برائیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کو سود، انڈرپلے اور قبضہ مافیا سے پاک کرنے کیلئے اپنی جدوجہد میں تیز لائی ہے مقررین نے کہاکہ منشیات فروشوں اور سودخوروں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائےگا