باجوڑ ۔ ماموند چمپئن ٹرافی سیزن 3 اختتام پذیر ، گنگ الیون نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی
تفصیلات کے مطابق ملک شاہ جہان سپورٹس کمپلیکس لرخلوزو ماموند میں گنگ الیون اور کمرسر الیون کے درمیان گرینڈ فائنل میچ کھیلا گیا۔ جسمیں گنگ الیون نے 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ گنگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 196 رنز بناۓ۔ ہدف کے تعاقب میں کمرسر الیون نے شاندار کھیل پیش کیا مگر بدقسمتی سے پانچ رنز سے ہدف پورا نہ کرسکے۔ یوں گنگ الیون نے یہ کانٹے دار مقابلہ جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایس ٹی ایگل مینہ کے اونر محمد شعیب خان تھے۔ اس کے علاؤہ سید منیر خان اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی محمد شعیب خان نے منداروف خان کے پلئیر اکیڈمی کیلئے 50 ہزار ، آرگنائزنگ کمیٹی 15 ہزار ، ونر ٹیم کیلئے 12 ہزار ، رنراپ کیلئے 8 ہزار جبکہ سید منیر خان کے جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے پانچ ہزار روپے کا انعام نقد دیا گیا۔
ماموند چیمپیئن ٹرافی کے آرگنائزر ولایت خان عرف کاکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا مقصد کھلاڑیوں کو بہترین کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔