حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنر ہاوس پشاور میں کسان کنونشن ، باجوڑ کی ضلعی قیادت کی شرکت Home / سیاست /

گورنر ہاوس پشاور میں کسان کنونشن ، باجوڑ کی ضلعی قیادت کی شرکت

 گورنر ہاوس پشاور میں کسان کنونشن ، باجوڑ کی ضلعی قیادت کی شرکت

پشاور( ویب ڈیسک) گورنر ھاؤس خیبر پختونخوا میں کسان کنونشن منعقد ہوا جسمیں پورے صوبے سے زمینداروں کے نمائندہ تنظیموں، کسانوں اور پیپلز پارٹی کے ضلعی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی۔ 

پیپلز پارٹی باجوڑ کے ضلعی صدر حاجی شیر بہادر، سیکریٹری انفارمیشن محمد شکیل اتمان اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں سمیع اللہ جان نے پارٹی وفد کے ساتھ کنونشن میں شرکت کی-

کنونشن کے شرکاء نے زرعی آمدنی پر صوبائی ٹیکس کو مسترد کیا اور کہا کہ اس ظالمانہ ٹیکس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔

گورنر نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کی آواز ہر فورم پر اٹھائینگے اور بھرپور ساتھ دینگے