حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان Home / کھیل /

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

ایڈیٹر - 22/11/2026
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جانب سے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی فہرست سے محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود اور صائم ایوب سمیت کئی نمایاں کھلاڑی باہر ہو گئے ہیں۔ نئے کنٹریکٹس کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد حارث، وسیم جونیئر اور خرم شہزاد سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

نئے کنٹریکٹس میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری کے کنٹریکٹس حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو دیے گئے ہیں۔