حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا اسمبلی کے معزول اراکین کی ماہِ نومبر کی تنخواہیں اور مراعات روکنے کی تجویز Home / سیاست /

خیبر پختونخوا اسمبلی کے معزول اراکین کی ماہِ نومبر کی تنخواہیں اور مراعات روکنے کی تجویز

ایڈیٹر - 16/11/2026
خیبر پختونخوا اسمبلی کے معزول اراکین کی ماہِ نومبر کی تنخواہیں اور مراعات روکنے کی تجویز

پشاور (حسبان میڈیا ڈیسک): خیبر پختونخوا اسمبلی کے معزول اراکین کی ماہِ نومبر کی تنخواہیں اور دیگر سرکاری مراعات روکنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے سابقہ فیصلے پر بھی باقاعدہ نظرِ ثانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ فنانس کے معتبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق معزول اراکینِ صوبائی اسمبلی ماہِ اکتوبر کی تنخواہ اور مراعات وصول کر چکے ہیں، جس میں صوبائی اسمبلی کے طویل سیشن کی خصوصی مراعات اور سفری و یومیہ الاؤنسز (ٹی اے ڈی اے) بھی شامل ہیں۔ تاہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اب ماہِ نومبر کی تنخواہوں اور دیگر مالی مراعات کو روکنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ فنانس کے ریکارڈ سے یہ اہم انکشاف بھی ہوا ہے کہ معزول وزیراعلیٰ، تین صوبائی وزراء اور معزول اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی تنخواہ یا دیگر سرکاری مراعات حاصل نہیں کی ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔