حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کشمیر بنے گا پاکستان! یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ٹی ایم او خار کی ہدایت پر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز Home / باجوڑ /

کشمیر بنے گا پاکستان! یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ٹی ایم او خار کی ہدایت پر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

ایڈیٹر - 26/10/2026
کشمیر بنے گا پاکستان! یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ٹی ایم او خار کی ہدایت پر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

خار: 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ٹی ایم اے خار کا عملہ متحرک، شہر بھر میں یکجہتی فلیکسز آویزاں کر دیے گئے

خار (بیورو رپورٹ، حسبان میڈیا): 27 اکتوبر، یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید اور تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) خار نورالامین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) خار کے عملے نے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر آگاہی اور یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹی ایم اے خار کا عملہ صدر مقام خار اور مضافاتی علاقوں کے مختلف اہم مقامات پر کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تیار کردہ فلیکسز اور بینرز آویزاں کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کی اس مہم کے تحت ٹی ایم اے خار کے عملے نے مختلف سرکاری دفاتر، عوامی عمارات، پبلک مقامات، بس اڈوں، بازاروں اور سول کالونی خار کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر نمایاں طور پر فلیکسز آویزاں کر دی ہیں تاکی عوام الناس میں 27 اکتوبر کے تاریخی پسِ منظر کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج کے جموں و کشمیر میں ناجائز غاصبانہ قبضے اور آمد کے تناظر میں ہر سال اس دن کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری 'یومِ سیاہ' کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن کو منائے جانے کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں، حقِ خودارادیت کی طویل جدوجہد اور ان کے غیر متزلزل عزمِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ ٹی ایم اے خار کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دن عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری اور پُرامن حل کی جانب مبذول کرانے کا ایک اہم ترین موقع ہے۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے ترجمان نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ کشمیری عوام کی جائز سیاسی و سفارتی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی حمایت میں اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔