حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برنگ میمولہ میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد Home / پاکستان /

برنگ میمولہ میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد

برنگ میمولہ میں ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد

باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیرصدارت آر ایچ سی میمول تحصیل برنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت آر ایچ سی میمول تحصیل برنگ میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری میں انتظامی افسران، پولیس، تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان، علاقائی مشران، نوجوانان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے امن و امان، محکمہ صحت، تعلیم، منشیات کی روک تھام، پانی کی فراہمی، برنگ ہسپتال کی سولرائزیشن، برنگ مین روڈ کی صفائی، لنک روڈز کی تعمیر، سکولوں کی منظوری، غرشموزئی تحصیل برنگ میں کھلی کچہری کے انعقاد، اور بازار میں زنانہ انتظار گاہ کی منظوری سمیت دیگر بنیادی مسائل کی نشاندہی کی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور محکمہ جات کو فوری طور پر ضروری احکامات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد انتظامیہ، محکمہ جات اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد محض فوٹو سیشن کا انعقاد نہیں بلکہ عوامی مسائل کا عملی اور فوری حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کیے گئے مسائل کا ایک ماہ بعد مقامی کمیٹی کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور تمام ممکنہ مسائل کو فی الفور حل کیا جائے گا