حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بینک آف خیبر کی شاندار کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں منافع میں 108 فیصد اضافہ Home / پاکستان /

بینک آف خیبر کی شاندار کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں منافع میں 108 فیصد اضافہ

بینک آف خیبر کی شاندار کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں منافع میں 108 فیصد اضافہ

بینک آف خیبر نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے شاندار مالی نتائج کا اعلان کیا ہے، جس میں بینک کا بعد از ٹیکس منافع  سال بہ سال 108 فیصد اضافے کے ساتھ 1.6 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
بینک کا نیٹ مارک اپ/انٹرسٹ آمدنی میں  45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 5.1 ارب روپے تک بڑھی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ بیلنس شیٹ کا مؤثر انتظام اور فنڈنگ لاگت میں کمی ہے جو بینک نے اس عرصے کے دوران حاصل کی۔ غیر مارک اپ آمدن میں بھی 64 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو 90 کروڑ روپے تک بڑھ گئی، جس کی بڑی وجہ سیکیورٹیز پر حاصل شد ہ 521 ملین  روپے کا منافع ہے۔
آپریٹنگ اخراجات میں2.7 ارب روپے  کے ساتھ  15 فیصد اضافہ ہوا،  اس اضافے کی بنیادی وجہ ملازمین اور دیگر انتظامی اخراجات  میں اضافہ ہے، جو مہنگائی کے اثرات اور بینک کی سرگرمیوں میں مجموعی اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینک کی مؤثر ریکوری  کی کوششیں  اور  دانشمندانہ طریقے سے قرضہ فراہم کرنے  کی حکمت عملی کے نتیجے میں رواں سال کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نیٹ پروویژن ریورسل کا حصول ممکن ہوا ، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 19 کروڑ روپے کی نیٹ پروویژن حاصل ہوئی تھی۔
بینک مستقبل میں بھی مؤثر انتظامی حکمت عملی کے ذریعے پائیدار منافع، اثاثہ جات کے معیار میں بہتری اور سرمایہ کاری کے متنوع پورٹ فولیو پر اپنی توجہ قائم رکھے گا ۔