عبدالغفار
اسلام آباد: فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میڈیکل سٹوڈنٹس نے وزیرِ مملکت و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے دفتر کا دورہ کیا اور میڈیکل سیٹوں کی بحالی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
طلبہ نے وزیرِ مملکت کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لیے آواز بلند کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے نمائندے سید راحت اللہ نے قبائلی روایات کے تحت مبارک زیب خان کو روایتی لونگی بھی پہنائی۔
وزیرِ مملکت مبارک زیب خان نے طلبہ کو دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے خلوص و محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی فاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔