حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مانسہرہ پولیس کی کارروائی۔ جعلی لیڈی کانسٹیبل بے نقاب، ملزمہ گرفتار Home / پاکستان /

مانسہرہ پولیس کی کارروائی۔ جعلی لیڈی کانسٹیبل بے نقاب، ملزمہ گرفتار

مانسہرہ پولیس کی  کارروائی۔ جعلی لیڈی کانسٹیبل بے نقاب، ملزمہ گرفتار

مانسہرہ تھانہ بالاکوٹ کی حدود میں مانسہرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خود کو لیڈی کانسٹیبل ظاہر کرنے والی جعلی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمہ کے قبضے سے جعلی پولیس سروس کارڈز اور وردی بھی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرلاٹ کی رہائشی ایک خاتون نے تھانہ بالاکوٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ایک خاتون، مسمات (س) زوجہ فیضان سکنہ بوئی، خود کو محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ظاہر کرتی ہے اور اکثر جھگڑا، بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے۔ مذکورہ خاتون کے پاس پولیس کی وردی اور کارڈز بھی موجود تھے، جنہیں وہ اپنے اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرتی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ان احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمہ کے قبضے سے دو جعلی پولیس سروس کارڈز اور پولیس کی وردی برآمد ہوئی۔ملزمہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے مختلف افراد پر دباؤ ڈا