مختلف مقامات پر انتظامات و اراضی کی نشاندہی
خیبر پختونخوا حکومت نے ہاوسنگ سکیم کے تحت گھروں اور پلاٹ کی فراہمی کےلئے طریقہ کار کا اعلان کردیاہے جس کے تحت ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کی جائیگی اور سینیارٹی کی بنیاد پر پلاٹ اور گھر الاٹ کئے جائیں گے۔ ہاوسنگ فاونڈیشن نے صوبے بھر میں سروے کیا جس میں سکیم کی اہمیت کو ظاہر کیا گیا۔ جلوزئی، بنی گل، پشاورویلی، پی ایچ اے میگا سٹی نوشہرہ، سوات جیسی ہاوسنگ سکیموں میں کئےگئے انتظامات سمیت مختلف مقامات پر اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ تمام ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا ایک اۤسان شیڈول تیار کیاگیاہے جس کے تحت رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ پانچ مرلہ کے پلاٹ کے لئے گریڈ ایک سے سات تک ماہانہ پانچ ہزار روپے،سات مرلہ کےلئے گریڈ اۤٹھ سے بارہ تک چھ ہزار، دس مرلہ کےلئے گریڈ تیرہ سے سولہ تک اۤٹھ ہزار روپے،ایک کینال کےلئے گریڈ سترہ اور اٹھارہ سے بارہ ہزار روپے اور گریڈ انیس اور اس سے اوپر کے افسروں سے پندرہ ہزار روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔