اسلام آباد۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے، عمران خان کیلئے اگر پارٹی رہنمالڑنا نہیں چاہتے تو سائیڈ پر ہو جائیں۔ ا
یک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں اور ہم ان کے پیغام رساں ہیں علی امین گنڈاپور کے استعفی دینے کا پیغام عمران خان نے ہمارے ہاتھ نہیں بھیجا تھا بلکہ جیل میں میڈیا کو کہا تھا، جو وہ عمران خان کو نہیں کہہ سکتے وہ ان کی فیملی کو کہہ دیتے ہیں
چونکہ وہ ان ہی کے بدولت بیٹھے ہوئے ہیں تو انہیں کچھ کہہ نہیں سکتے ، جب یہ ہمیں کہتے ہیں تو اصل میں انہیں خصہ عمران خان پر ہے، بولنے والوں کو اگر ان کی صحت کی فکر ہوتی تو ان کی شکلوں پر نظر آ جاتی ، اگر یہ حسن نقوی کی زبان بولیں کے تو ہمیں فرق نہیں پڑتا ،
ایک سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ کوئی جیل میں جا رہا ہے ہمیں یہی تو جھٹ کا ملا ہے، ہم سے آج تک کسی نے بات نہیں کی ،صرف ایک کا مجھے معلوم ہے جب چار اگست کو کہا تھا کہ آپ کو سیف ایگزٹ دیتے ہیں آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں، جس پر عمران خان نے کہا مجھ پر بنائے گئے سارے کیسز جھوٹے ہیں اور میں ان کا سامنا کروں گا،
علیمہ خان نے کہا کہ یوں سے گفتگو کے دوران عمران خان پریشان تھے کہ انہیں ایک آنکھ سے نظر نہیں آرہا، دوسری آنکھ میں بھی ایسا ہو سکتا ہے، بیٹوں سے 20 منٹ کیلئے بات ہوئی جو ٹوٹ ٹوٹ کر ہوتی رہی، فون ڈراپ ہوتا اور پھر ری کنکٹ ہوتا تھا، وہ پریشان تھے کہ مجھے ایک آنکھ میں نظر نہیں آرہا، دوسری آنکھ میں ایسا ہوسکتا ہے، پھر ہم پریشان نہ ہوں؟۔