حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی رقم کی وصولی، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی گئی Home / پاکستان /

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی رقم کی وصولی، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی گئی

ایڈیٹر - 22/02/2026
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی رقم کی وصولی، ملازمین کی  تنخواہوں سے کٹوتی شروع کردی گئی

پشاور۔ غیر قانونی طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقوم حاصل کرنیوالے سرکاری ملازمین سے تنخواہوں کی کٹوتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے صوبے میں مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کی ملازمین اور افسران اور ان کی بیگمات غیر قانونی طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں روپے وصول کئے تھ

ے مختلف گریڈ کے ان سرکاری ملازمین کی نشاندہی کے بعد ان کی تفصیلات صوبائی محکمہ خزانه وزارت خزانہ اے جی آفس پشاور کو بھجوائی گئی تھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے حاصل کرنے والوں میں گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے افسران اور ان کی بیگمات شامل ہیں

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ان میں زیادہ تر ملازمین جن میں خواتین شامل ہیں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں روپے حاصل کئے ان کے خلاف ڈیپارٹمنٹل تحقیقات بھی کی گئی جبکہ ان خواتین کو طلب بھی کیا گیا تھا ان میں سے بعض سرکاری ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ بعض ریٹائر ہونے والے ہیں