اسلام آباد ۔ جمعیت علما اسلام کی رکن نے ملک بھر میں شراب پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے شراب سے متعلق آرٹیکل 37 میں ترمیم جمع کرادی۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 37 شق ایچ میں غیر مسلم کا لفظ ختم کیا جائے۔
اگر یہ ترمیم منظور ہوگئی تو شراب کے حوالے سے غیر مسلموں کو دیا گیا استثنی ختم ہو جائے گا اور پھر مکمل پابندی ہوگی۔