حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدر آصف علی زرداری کو بحرین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا Home / بین الاقوامی,پاکستان /

صدر آصف علی زرداری کو بحرین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

ایڈیٹر - 15/01/2026
صدر آصف علی زرداری کو بحرین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

منامہ۔ صدر آصف علی زرداری کو بحرین کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔

شہید ریحان زیب خان کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’ستارہ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر آصف علی زرداری جو بحرین کے دورے پر ہیں قدس پیلس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو بحرین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف شیخ عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ فرسٹ کلاس سے نوازا گیا۔

صدر مملکت کو یہ اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

صدر اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

صدر نے زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے مشترکہ منصوبوں پر زور دیتے ہوئے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو پاک بحرین تعلقات کے اہم ستون کے طور پر شناخت کیا گیا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتحاد و تعاون پر زور دیا گیا۔