حکومت پاکستان نے باجوڑ کے رہائشی شہید ریحان زیب خان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’ستارہ امتیاز‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی قبائلی علاقوں کے محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
شہید ریحان زیب خان کے زندگی اور جدوجہد پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں : https://yt.nimlinks.com/WsrIEh5j0iQ
شہید ریحان زیب خان نے تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور سماجی بہتری کے لیے جدوجہد کی۔ علاقائی سطح پر ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
ایم این اے اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی مبارک زیب خان نے کہا کہ شہید ریحان زیب خان کو دیا جانے والا یہ اعزاز محض ایک تمغہ نہیں بلکہ ان کی بے لوث خدمات کا قومی اعتراف ہے۔
انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ شہید کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور ان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔