حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کا دوغلا پن:ایران میں احتجاج ہونا بہت اچھا ہے، تاہم امریکا میں احتجاج انتشاری اور بغاوت ہے ۔ Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کا دوغلا پن:ایران میں احتجاج ہونا بہت اچھا ہے، تاہم امریکا میں احتجاج انتشاری اور بغاوت ہے ۔

ایڈیٹر - 17/01/2026
ٹرمپ کا دوغلا پن:ایران میں احتجاج ہونا بہت اچھا ہے، تاہم امریکا میں احتجاج  انتشاری اور بغاوت ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ایرانی قیادت نے 800 سے زائد افراد کی سزائے موت منسوخ کر دی ہے۔ ان تمام افراد کو کل پھانسی دی جانی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'X' اور اپنے Truth سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس قدم سے انسانی جانوں کے تحفظ کی امید پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے ایرانی قیادت کے اس فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے۔

سزائے موت کی منسوخی کے حوالے سے ایرانی قیادت کے بیان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک اور متنازع بیان میں ایران اور امریکا میں مظاہروں کے حوالے سے دوہرا معیار اپنایا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران میں مظاہرے ہونا بہت اچھی بات ہے تاہم انہوں نے امریکی ریاست مینیسوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے خلاف مظاہروں کو افراتفری اور بغاوت سے تعبیر کیا۔