ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و تعلقات عامہ زمین خان مہمند کا پختونخوا ریڈیو مہمند کا تفصیلی دورہ۔ سٹیشن انچارج مراد خان کی جانب سے کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی گئ۔ڈپٹی سیکرٹری نے ریڈیو مہمند ٹیم کی بہترین کارکردگی پر اظہار اطمینان اور تمام مسائل کے حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و تعلقات عامہ زمین خان مہمند نے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ پختونخوا ریڈیو مہمند کے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر سٹیشن انچارج مراد خان، انجینئر قاسم خان سمیت آر جیز، اور سٹیشن عملے نے انکا استقبال کیا۔ڈپٹی سیکرٹری نے ریڈیو سٹیشن کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ سٹیشن انچارج مراد خان اور انجینئر قاسم نے انسپکشن ٹیم کو تمام آلات، پیش کئے جانے والے پروگراموں اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی سیکرٹری نے پختونخوا ریڈیو مہمند کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی سیکرٹری نے ریڈیو سٹیشن اور عملے کو درپیش مسائل کے حل اور تمام وسائل اور آلات کی فراہمی کا یقین دلایا۔۔